صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریا سمین راشد اِن ایکشن

 صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریا سمین راشد اِن ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اعلی سطحی اجلاس، اجلاس کے دوران پنجاب کے بنیادی صحت مراکز کی اپ گریڈیشن اور ری ویمپنگ کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرعمرفاروق،ڈاکٹرذوالفقار،پروفیسرجاویدچوہدری ودیگرافسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پنجاب کے بنیادی صحت مراکز کی اپ گریڈیشن اوروزیراعظم صحت اقدامات کے تحت سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا جائزہ لیا۔ 
سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے صوبائی وزیر صحت کو بنیادی صحت مراکز کی ری ویمپنگ کے حوالہ سے جاری پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا کہنا تھا کہ پہلے مرحلہ میں خستہ حال  222 بنیادی صحت مراکز کی عمارتوں کو دوبارہ تعمیرکا آغازکیاجاچکاہے۔تمام  2504 بنیادی صحت مراکز میں  24 گھنٹے طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔پنجاب کے تمام بنیادی صحت مراکز کو ری ویمپ کیاجائے گا۔

دوسرے مرحلہ میں باقی 2282 بنیادی صحت مراکز کو ری ویمپ کیاجائے گا۔ بنیادی صحت مراکز کی ری ویمپنگ کے بعد آنے والے مریضوں کو  24 گھنٹے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔صوبہ بھرکے بنیادی صحت مراکزمیں ڈاکٹرز،نرسزاورسٹاف کی کمی کوپوراکردیاگیاہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer