ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور : دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد:سموگ اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کے باعث محکمہ ٹرانسپورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں،یکم تا 18 نومبر شہر بھر میں 9811 گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں: 1421 چالان، 422 گاڑیاں بند کی گئی،اوورلوڈنگ پر 1371 گاڑیوں کے چالان کئے گئے،1 کروڑ 80 لاکھ روپے  کے جرمانے کئے گئے،372 ایف آئی آرز  درج  کی گئیں،348 ڈرائیور گرفتار کئے گئے۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے انسدادِ سموگ مہم کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے واضح ہدایت کی ہے کہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔

 انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو تنبیہ کی کہ مرمت اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیاں سڑک پر نہ لائی جائیں۔