پولیس اور رینجرز کے کچے میں مشترکہ  آپریشن نےمنظم ڈاکوؤں کیخلاف زمین تنگ کردی ہے، ایس ایس پی محمد عمران خان

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عبدالجبار : ایس ایس پی محمد عمران خان کا کہنا ہے کہ پولیس اور رینجرز کے کچے میں مشترکہ  آپریشن نےمنظم ڈاکوؤں کے خلاف زمین تنگ کردی ہے۔  کچے کے خطرناک ڈاکو جرائم کی دنیا چھوڑ کر پولیس کے سامنے سرنڈر کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ 

ایس ایس پی محمد عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں اہم کامیابی ملی ہے۔ خطرناک ڈاکو جرائم کی دنیا چھوڑ کر پولیس کے سامنے سرنڈر کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ بدنام زمانہ , 30  لاکھ انعام یافتہ ڈاکو وڈن عرف ڈاڈو شیخ نے جرائم کی دنیا کو خیر آباد کر کے پولیس کے آگے گرفتاری پیش کردی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ ڈاکوؤں  قتل اقدام قتل ، اغواء برائے تاوان، ڈکیتی، چوری , منشیات فروخت سمیت 42 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ حکومت سندھ نے خطرناک ڈاکو وڈن عرف ڈاڈو شیخ  کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔