تربت؛ سڑک کنارے بم دھماکہ,  تین افراد جاں بحق

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: تربت کے علاقے ہوشاپ میں سڑک کے کنارے بم دھماکہ،  تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی شاہجان اور عادل ولد عصا شامل ہیں، جبکہ تیسرے شخص کی شناخت نبی داد ولد جان محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ جاں بحق ہونے والےتینوں افراد گاڑی میں سوار تھے۔  تینوں افراد ضلع کیچ کے علاؤہ بالگتر کے رہائشی ہیں۔ 

 لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ ریمورٹ کنٹرول بم سے سول گاڑی کو نشانہ بنانے کے امکانات ظاہر ہوئے ہیں، البتہ واقعہ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔