باغ جناح کو عالمی معیار کا باغ بنایا جائے گا،محسن نقوی

باغ جناح کو عالمی معیار کا باغ بنایا جائے گا،محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)وزیراعلیٰ محسن نقوی کا باغ جناح کا دورہ ، باغ جناح کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔

  وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ باغ جناح کو عالمی معیار کا باغ بنایا جائے گا،وزیر اعلی نے پلان طلب کرلیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے باغ جناح میں واقع بابا ترت مراد شاہ ؒکے مزار کے اطراف کا بھی معائنہ کیا، باغ جناح کے مختلف حصے دیکھے، عقب میں گندگی اور بے ترتیبی پر نا پسندگی کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے ڈی جی پی ایچ اے کو ہدایت  کی کہ باغ جناح کی اپ گریڈیشن کا پلان چند روز میں تیار کرکے پیش کیا جائے۔ وزیر اعلی نے باغ جناح میں غیر ضروری دفاتر ختم کرنے کا حکم دیا، باغ جناح کو لندن کے باغات کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

 اس موقع پر  صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر، بلال افضل، سیکرٹریز وائلڈ لائف، تعمیرات ومواصلات۔ ڈی جی وائلڈ لائف۔ ڈی جی پی ایچ اے اور متعلقہ حکام بھی   موجود تھے۔