ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے لانڈھی سے 7 سال کی بچی سے زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرکے علاقے کی جیو فینسنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے لواحقین کا بیان قلمبند کر لیا گیا ہے، زیادتی کے کیس میں مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کا ڈی این اے کروایا جائے گا۔پولیس حکام کے مطابق اغوا اور قتل سے متعلق اہم شواہد ملے ہیں، تحقیقات میں متعلقہ تھانے کے ڈیوٹی افسر کی نااہلی سامنے آئی ہے۔
واضح رہے تین روز پہلے لاپتا ہونے والی بچی کی لاش خالی پلاٹ سے ملی تھی، بچی کے والد کا کہنا تھا کہ بچی کی لاش تک انہوں نے خود تلاش کی، پولیس نے ان کی کوئی مدد نہیں کی۔