ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں پولیس مقابلہ، مطلوب ملزم گرفتار

کراچی میں پولیس مقابلہ، مطلوب ملزم گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں لیاری گینگ وار کے کارندوں اور پولیس کے درمیان مقابلے میں انتہائی مطلوب ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق مچھر کالونی جنگل سائیڈ میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے رات گئے کاروائی کی۔ پولیس نے مقابلے کے بعد انتہائی مطلوب ملزم مصطفی کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے ساتھی فرار ہو گئے۔ملزم 30 اکتوبر کے پولیس مقابلہ کے مقدمہ میں مفرور تھا جبکہ ملزم 28 اکتوبر کو مچھر کالونی میں نجی ٹیلی کام کمپنی کے ملازمین پر تشدد کرکے ہلاک کرنے میں بھی ملوث تھا۔ اس کے علاوہ ملزم ماضی میں لیاری گینگ وار کا سرگرم کارکن اور 4 افراد کے قتل میں بھی ملوث رہ چکا ہے۔

ملزم کے خلاف اس سے قبل بھی مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer