ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویڈیو : بنگلہ دیش کے خلاف شعیب ملک کے رن آؤٹ پر صارفین کا شدید ردعمل

Shoaib Malik
کیپشن: Shoaib Malik
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی 20میچ میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کا رن آؤٹ ہونا سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا۔

ڈھاکہ میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان ٹیم کو آخری اوور میں 4وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1،صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔اس میچ کی خاص اور انوکھی بات شعیب ملک کا رن آؤٹ ہونا تھا جو کہ سوشل میڈیا  ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن چکا ہے اور صارفین کی جانب سے اس انداز میں وکٹ گنوانے پر قومی ٹیم کے آل راؤنڈر کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

سوشل میڈیا صارفین نے شعیب ملک کے رن آؤٹ ہونے پر ان کو  سست  قرار دے دیا جبکہ کئی صارفین کی جانب سے اس طرح وکٹ ہاتھ سے وکٹ گنوانے پر  مزاحیہ انداز میں تنقید بھی کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش کےخلاف پہلے ٹی 20 میں شعیب ملک نے اپنی غیر سنجیدگی کے باعث بغیر کوئی سکور بنائے رن آؤٹ کے باعث اپنی وکٹ گنوادی تھی ۔واضح رہے کہ بنگہ دیش کے خلاف شعیب ملک کے کیریئر کا یہ 450واں ٹی 20میچ تھا۔ 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر