ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشکل گھڑی میں ایران کے کیساتھ ہیں: پاکستان

مشکل گھڑی میں ایران کے کیساتھ ہیں: پاکستان
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پاکستان نے افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کے ناگہانی موت پر ایران کیلئے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس انتہائی مشکل گھڑی میں ایران کے عوام کیساتھ ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ایرانی صدر نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، یہ ایک تاریخی دورہ تھا جس میں مختلف معاہدوں پر دستخط کئے گئے، اور ایرانی صدر کے دورے میں مل کر آگے بڑھنے پر بات ہوئی تھی،انھوں نے کہا اس مشکل وقت میں پاکستان ایران کے عوام کے ساتھ ہے۔

 یادرہے کہ آذر بائیجان دورے سے واپس جاتے ہوئے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں، تہران ٹائمز کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور مشرقی آذربائیجان صوبے کے گورنر ملک رحمتی بھی جاں بحق ہوئے۔

 ایرانی سفارت خانہ اسلام آباد کی جانب سے بھی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کا اعلان جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایرانی صدر وفد کے ہمراہ پڑوسی ملک کے ساتھ ایک ترقیاتی منصوبے کا افتتاح کرنے کے مشن کے دوران ہیلی کاپٹر کے حادثے کے نتیجے میں شہید ہوئے۔