کورونا ویکسین کی تیاری میں مثبت پیشرفت ، سائنسدانوں نے خوشخبری سنادی

 کورونا ویکسین کی تیاری میں مثبت پیشرفت ، سائنسدانوں نے خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آکسفورڈیونیورسٹی کی ویکسین ٹرائل کےدوسرےفیزکےحوصلہ افزانتائج سامنےآگئے، سائنسدانوں کےمطابق تمام عمرکےافرادمیں مضبوط قوت مدافعت پیداہوگئی۔
  آکسفورڈیونیورسٹی میں جاری کوروناویکسین کی تیاری میں مثبت پیش رفت سامنےآگئی۔سائنسدانوں کےمطابق فیز 2کےٹرائل کےابتدائی نتائج کےمطابق تمام عمرکےافرادمیں وائرس کےخلاف مضبوط قوت مدافعت پیداہوگئی۔پروفیسرپولارڈکےمطابق فیز2ٹرائل میں 560رضاکاروں نےحصہ لیا۔ہرایک کوویکسین کی 2 خوراکیں دی گئیں۔ تمام افراد پرپرویکسین کامثبت اثرہوا۔

سائنسدانوں کےمطابق ویکسین کےتیسرےٹرائل میں پتہ لگےگاکہ آیاویکسین لوگوں کوکوروناوائرس کاشکارہونےسےروکےگی یانہیں۔ان کاکہناتھا کہ تیسرےفیزکےنتائج کرسمس سےپہلےآجائیں گے۔ واضح رہے کہ برطانوی حکومت کےسائنٹیفک ایڈوائزری گروپ نےویکسین کوگیم چینجرقراردیاہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer