ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرین ٹاؤن کے باسی حکومتی توجہ کے منتظر

گرین ٹاؤن کے باسی حکومتی توجہ کے منتظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقار گھمن: گرین ٹاؤن، باگڑیاں روڈ عرصہ دراز سے حکومتی توجہ کا منتظر، ٹوٹی سڑک، گہرے کھڈوں نے گاڑیوں سمیت کاروبار تباہ کر دیئے، اہل علاقہ حکمرانوں کو کوسنے پر مجبور، فوری مرمت کرنے کا مطالبہ کردیا۔

باگڑیاں روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،   اہل علاقہ کے مطابق نہ پہلی گورنمنٹ نے کچھ کیا اور نہ ہی موجودہ گورنمنٹ سڑک کی تعمیر و مرمت کے لیے کچھ کرتی نظر آرہی ہے۔ اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سڑک تباہ ہونے سے کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بارش کے بعد کئی کئی دن تک کیچڑ ختم نہیں ہوتا جس کی وجہ سے بچوں، خواتین اور بزرگوں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ سڑک کی فی الفور مرمت کے احکامات جاری کریں۔