عابد چودھری: بیوی کو گلا دبا کر قتل کر کے جلانے والا سفاک ملزم 12 گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم کی 20 سال قبل مقتولہ نجمہ سے شادی ہوئی جس سے دو بیٹے تھے۔ملزم نذیر 3 سال قبل دوسری شادی کر کے کرائے کے گھر میں رہنے لگا۔گھریلو ناچاقی پر ملزم نے خاتون کو بے دردی سے قتل کیا، لاش کو جلا کر فرار ہو گیا۔
افسوسناک وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس پی سٹی بلال احمد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی۔
ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ انچارج چوکی سگیاں نعمان کی نے آپریشنز کی ٹیم کو لیڈ کیا،ایف آئی آر میں نامزد ملزمان میاں بیوی کو 12 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا،ملزمان قانون کی گرفت سے بچنے کیلئے مختلف مقامات تبدیل کرتے رہے،جدید ٹیکنالوجی، ہیومین انٹیلی جنس سے ملزمان کو سرگودھا سے گرفتار کیا گیا۔