ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سول ایوی ایشن نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

سول ایوی ایشن نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی
کیپشن: CAA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعید احمد سعید: 80 فیصدپروازوں پر پاکستان میں آنے پر پابندی برقرار، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔
سی اے اے کے شعبہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق بیرون ملک سے مسافر لانے والی 80فیصد پروازوں پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے جبکہ صرف 20فیصدمحدود پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، تاہم 30فیصد اضافی پروازوں کو کارگو لے کر آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

پاکستان سے بیرون ملک مسافر لے جانے والی 50فیصد پروازوں کے اجازت نامہ میں 15 جون تک توسیع کی گئی ہے ۔ اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سےپروازوں پر 20 مئی تک پابندی لگائی گئی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer