(سعید احمد سعید )علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اندرون و بیرون ملک ریلیف پروازوں کا سلسلہ جاری، لاہور ائیر پورٹ سے 9 خصوصی پروازیں آپریٹ کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سے خصوصی پرواز پی کے 702 لاہور پہنچی۔سیرین ائیر کی پرواز ای آر 524 تین بج کر پنتالیس منٹ کے قریب کراچی سے لاہور پہنچی، دبئی سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 204 شام پانچ بجے کے بعد لاہور پہنچی، پی آئی اے کی پرواز پی کے 8304 شام پانچ بج کر پنتالیس منٹ پر کراچی سے لاہور آئی، پی آئی اے کی خصوصی پرواز لاہور سے فرینکفرٹ پی کے 8733 روانہ ہوئی۔ خصوصی پرواز 250 سے زائدمسافروں کو لاہور سے لے کر روانہ ہوئی۔لاہور سے دبئی جانے والی خصوصی پرواز پی کے 203 چار گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔
واضح رہے گزشتہ روز لاہور ائیرپورٹ سے ملکی و وغیر ملکی سات پروازیں آپریٹ کی گئیں۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے 7 خصوصی پروازیں آپریٹ کی گِئیں۔لاہور سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 8322کوئٹہ روانہ ہوئی، کوئٹہ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 8321 شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب لاہور پہنچی جبکہ سیرین ائیر کی پرواز ای آر 521 لاہور سے کراچی روانہ ہوئی، پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 8303 دوپہر ایک بجے کراچی روانہ ہوئی، سیرین ائیر کی پرواز ای آر 520 ایک سو کے قریب مسافروں کو لے کر کراچی سے لاہور پہنچی۔
پی آئی اے کی امریکہ سے خصوصی پرواز پی کے8712 رات ساڑھے سات بجے نیو جرسی سے 250مسافر لیکر لاہور پہنچی۔ مسافروں کی تھرمل سکریننگ کے بعد کورنٹاین منتقلی کے حوالے سے انتظامات کیے گئے جبکہ لاہور ائیرپورٹ پر اینٹی کرونا اسپرے اور ڈش انفیکشن کا عمل بھی جاری ہے۔