اعجاز احمد کا وزیراعلیٰ پنجاب سے ٹیلیفونک رابطہ

اعجاز احمد کا وزیراعلیٰ پنجاب سے ٹیلیفونک رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمد چوہدری کا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ٹیلی فونک رابطہ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں 25 لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار فی خاندان امداد دی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اعجاز احمد چودھری نے پنجاب میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہے۔

اعجاز احمد چودھری کا کہنا تھا کہ سنٹرل پنجاب میں پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں پنجاب حکومت کی پشت پر کھڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں۔

ادھر الحمرا ہال میں اخبار فروشوں میں بیت المال کے زیراہتمام راشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا- وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے راشن کے باکس تقسیمِ کیے۔

تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے نئے انتخابات کے مطالبہ کو بلی کو خواب میں چھیچھڑے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس نے شہباز شریف کو بزدل اعلی ثابت کیا، لندن سے ڈر کے بھاگے اور یہاں بھی ڈھائی ماہ آئسولیشن میں چھپے رہے۔

 انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لیڈر بتائیں کورونا کی جنگ میں انہوں نے کیا کردار ادا کیا- وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف کے پاس شہزاد اکبر کے سوالوں کا کوئی جواب نہیں، اپوزیشن لیڈر ذاتی ملازموں کے ذریعے پیسے باہر بھجواتے تھے۔