ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داتا دربار میں کتنے افراد اعتکاف بیٹھیں گے؟ ناموں کی فہرست آویزاں

 داتا دربار میں کتنے افراد اعتکاف بیٹھیں گے؟ ناموں کی فہرست آویزاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: محکمہ اوقاف نے داتا دربار میں اعتکاف بیٹھنے والوں کی فہرست جاری کر دی، انتظامیہ نے معتکفین کے ناموں کی فہرست احاطہ دربار میں آویزاں کر دی۔

 ایڈمنسٹریٹر داتا دربار شیخ جمیل کا کہنا تھا کہ سپیشل برانچ سے کلیئرنس ملنے والوں کے نام فہرست میں شامل کئے گئے، انتظامیہ نے 1600 افراد کے ناموں کی فہرست آویزاں کی۔
دو روز کے دوران مزید افراد کی لسٹ بھی آویزاں ہو گی، معتکفین کے لئے 4سیکٹرز میں طعام و قیام کے انتظامات ہوں گے۔
تمام سیکٹرز میں 102 کیبن ہوں گے ، ہر شہری کے سکیورٹی کارڈ پر کیبن درج ہوگا۔