ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد کھولنے کا فیصلہ

طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد کھولنے کا فیصلہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:طورخم تجارتی گزرگاہ کو 25 روز بعد کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پاکستانی جرگہ سربراہ جواد حسین کاظمی کا کہنا ہے کہ صبح 9 بجے طورخم سرحد پر فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ فلیگ میٹنگ کے بعد تجارتی گزرگاہ کھول دی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طورخم سرحد پر متنازع تعمیر کے خاتمے پر افغان حکام رضامند ہوگئے ہیں، جے سی سی اجلاس تک فائربندی رہے گی۔

سید جواد حسین کاظمی کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی حکام نے افغان حکام کے فیصلے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔