ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری کواغواکرکےبھتہ وصول کرنے والا ڈولفن اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

 شہری کواغواکرکےبھتہ وصول کرنے والا ڈولفن اہلکار گرفتار، مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چودھری : ڈولفن اہلکارشہریوں کواغواکرکےبھتہ وصول کرنےلگے، شہری کواغواکرکےبھتہ وصول کرنےپرڈولفن اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شہری عتیق الرحمان کی مدعیت میں تھانہ گڑھی شاہو میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ بھتہ خوری،ہراساں کرنےاوراختیارات سےتجاوزپر درج کیا گیا۔ درج کردہ مقدمے کے مطابق ڈولفن اہلکار فاروق احمد نے شہری کو اغوا کر کے ہراساں کرتے ویڈیو بنائی، ڈولفن اہلکار شہری سے ویڈیو وائرل نہ کرنے کا 50 ہزارطلب کرتارہا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈولفن اہلکار فاروق احمد ڈولفن ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہے، فاروق احمد کو گرفتار کر کے تحقیقات جاری ہیں۔