کرکٹ دیوانے ہوجائیں تیار،ایشیا کپ 2022 کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

کرکٹ دیوانے ہوجائیں تیار،ایشیا کپ 2022 کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا
کیپشن: Asia Cup Date Announce
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کرکٹ دیوانے ہوجائیں تیار ،چوکوں چھکوں کی ہو گی برسات ، ایشیا کپ 2022 کی تاریخوں کا اعلان کر دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کی گورننگ باڈی  کے سری لنکا میں    ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ   ایشیا کپ 2022 اگست ستمبر میں سری لنکا میں  ہوگا۔

  ایشیا کپ 2022 ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر کھیلا جائے گا  جو  27 اگست سے 11 ستمبر تک جاری رہے گا جس کے لیے میچز کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ایشیا کپ 2022 کے لیے کوالیفائرمیچز 20 اگست 2022  سے کھیلے جائیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کے جے شاہ بطور صدر 2024 تک کام جاری رکھیں گے۔ اجلاس میں قطر کرکٹ ایسوسی ایشن کی رکنیت کو ایسوسی ایٹ سے اے سی سی فل ممبر کا درجہ دے دیا گیا ۔