خاتون کا اداکا ر پر چار گھنٹے تک ریپ و تشدد کا الزام  

 خاتون کا اداکا ر پر چار گھنٹے تک ریپ و تشدد کا الزام  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہالی وڈ اداکار 34 سالہ آرمی ہیمر پر خاتون نے 4 گھنٹے تک تشدد و ’ریپ‘ کرنے کا الزام عائد کر دیا جس کے بعد اداکارکے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں۔پولیس نے آرمی ہیمر پر لگائے گئے کیسز اور خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی،البتہ اس بات کی تصدیق کی کہ اداکار کے خلاف ’ریپ‘ اور جنسی استحصال کے الزامات کی تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس پولیس نے تصدیق کی کہ گزشتہ ماہ فروری میں ایک خاتون کی رپورٹ کے بعد آرمی ہیمر کے خلاف جنسی استحصال کی تفتیش کا آغاز کردیا۔ پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کیے جانے پر اداکار آرمی ہیمر کے وکلا نے ان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کیا۔
اداکار کے وکلا کا موقف ہے کہ آرمی ہیمر نے اب تک جتنی خواتین سے جو تعلقات استوار کیے وہ خواتین کی باہمی رضامندی کے ساتھ ہی رکھے۔اداکار کے وکیل نے پریس کانفرنس کے دوران آرمی ہیمر اور ان پر الزام لگانے والی خاتون کے پیغامات کے اسکرین شاٹس بھی دکھائے اور دعویٰ کیا کہ دونوں کے درمیان باہمی رضامندی سے تعلقات قائم ہوئے تھے۔جس خاتون نے اداکار پر الزامات لگائے، انہیں چند سال قبل اداکار کے انتہائی قریب دیکھا جاتا تھا۔
دوسری جانب اداکار پر الزام لگانے والی خاتون ایفی کی وکیل نے بتایا کہ انہوں نے تمام مطلوبہ شواہد لاس اینجلس پولیس کو فراہم کردیے۔خاتون کی وکیل کے مطابق پولیس کو اس وقت ایفی کے جسم پر تشدد کی تصاویر بھی فراہم کی گئی ہیں جب کہ دیگر شواہد بھی پولیس کو فراہم کردیے گئے۔خاتون نے اشکبار ہوتے ہوئے بتایا کہ آرمی ہیمر نے انہیں 2017 میں 4 گھنٹے تک بدترین جنسی تشدد، استحصال اور ’ریپ‘ کا نشانہ بنایا۔خاتون کے مطابق اس وقت ان کی عمر 20 برس تھی۔