ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہال روڈ میں موبائل کی دکان میں آتشزدگی

ہال روڈ میں موبائل کی دکان میں آتشزدگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ہال روڈ کے حسن سینٹر میں موبائل کی دکان میں آتشزدگی، آگ پر قابو پالیا گیا۔

 ہال روڈ کے معروف تجارتی مرکز حسن سینٹر میں واقع ایک موبائل فون کی دکان میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔ کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نقصان کے حجم کا تخمینہ لگایا جائے گا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق آتشزدگی شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer