ملک رحمان :خیبر پختونخوا کا بجٹ برائے مالی سال 2026-27 آج پیش کیا جائیگا۔
بجٹ کا کل حجم 2170 ارب روپے لگایا گیا ہے جس میں سالانہ ترقیاتی حجم 519 ارب روپے لگایا گیا ہےجبکہ آمدن کا تخمینہ 2120ارب روپے لگایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 2026-27 کا بجٹ تقریباً 50ارب روپے خسارے کا ہوگا اور اس میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جا رہا،بجٹ پر بحث کیلئے 4 روز رکھے گئے ہیں,22، 23 ، 24 اور 27جون کو اس پر بحث ہوگی جبکہ پانچویں روز 28جون کو بجٹ منظور کیا جائے گا۔
4 روز بجٹ اجلاس نہیں ہوگا جس میں 2 روز قواعد کے مطابق وقفہ جبکہ 2 روز عاشورہ کی چھٹیاں شامل ہیں۔