سٹی 42 : محرم الحرام میں احتراماً تھیٹر ہالز بند رہیں گے .
پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس میں کہا گیا کہ یکم محرم الحرام سے تیرہ محرم الحرام تک لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھیٹر ہالز بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی ادبی و ثقافتی تقریب کا انعقاد بھی نہیں کیا جائے گا ۔
