ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ایجنٹ گرفتار

 انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ایجنٹ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف آئی اے ملتان زون نے چھاپہ مار کارروائیوں میں انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ایجنٹ گرفتار کرلیے ۔ 

ترجمان ایف آئی اے  کے مطابق گرفتار ایجنٹوں کی شناخت محمد اعظم اور شہزاد نذیر کے نام سے ہوئی، جنہیں چھاپہ مار کاروائیوں میں ملتان اور چیچہ وطنی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم محمد اعظم نے شہری کو عراق کا ایمپلائمنٹ ویزہ فراہم کرنے کے عوض 8 لاکھ 61 ہزار روپے ہتھیائے، جبکہ ملزم شہزاد نذیر نے شہری کو پولینڈ ملازمت کا جھانسہ دے کر 40 لاکھ روپے ہتھیائے ۔ 

دونوں ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے، بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد دونوں ملزم روپوش ہو گئے، جنہیں گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔