ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وارڈنز اور موٹر سائیکل سوار کا جھگڑا؛ سی ٹی او کے حکم پر دونوں حوالات بند

وارڈنز اور موٹر سائیکل سوار کا جھگڑا؛ سی ٹی او کے حکم پر دونوں حوالات بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کلمہ چوک پر وارڈنز اور موٹر سائیکل سوار کا جھگڑا ہوگیا ، سی ٹی او  نے  فوری ایکشن لیا  ،ٹریفک وارڈنز اور موٹرسائیکل سوار دونوں  قصور وار قرار دیے 
سی ٹی او لاہور کے حکم پر دونوں کو  حوالات میں بند کرکے  مقدمات درج کرلیے 
موٹر سائیکل سوار نے ون وے ،ہیلمٹ کی خلاف ورزی کی جس پر وارڈنز نے اسے روکا،چالان کارروائی پر موٹر سائیکل سوار نے طیش میں آ کر لڑائی جھگڑا شروع کر دیا،موٹرسائیکل سوار اور ساتھ بیٹھی خاتون نے وارڈنز کو گالیاں دینا شروع کر دیں،غلیظ گالیاں دینے پر دونوں وارڈنز بھی غصہ میں آگئے ،تکرار بڑھنے پر بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی
سی ٹی او لاھور نے اطلاع ملنے پر فوری متعلقہ ڈویژنل ایس پی کو انکوائری کا حکم دیا،انکوائری رپورٹ کے مطابق موٹرسائیکل سوار اور ٹریفک وارڈنز قصور وار پائے گئے
سی ٹی او لاہورکے حکم پر دونوں وارڈنز اور موٹر سائیکل سوار پر ایف آئی آر درج کرلی گئی