سٹی42: لاہور کے پوش علاقے گلبرگ میں ایک خطرناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کار اوور اسپیڈ میں زِگ زیگ موومنٹ کرتے ہوئے جا رہی تھی جو بالآخر قابو سے باہر ہو کر سڑک کنارے کھمبے سے جا ٹکرائی۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔