شہر میں غیر قانونی منڈیوں کی روک تھام کے لیے دفعہ 144 نافذ

شہر میں غیر قانونی منڈیوں کی روک تھام کے لیے دفعہ 144 نافذ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

باسم سلطان : شہر میں قائم غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ،  ڈی سی لاہور نے غیر قانونی منڈیوں کی روک تھام کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔
 ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے ضلعی انتظامیہ کے مخصوص پوائنٹس پر مویشی منڈیوں کی اجازت دی گئی ہے۔ مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کیلئے ایم سی ایل انتظامات یقینی بنائے۔واہگہ زون میں ایل ڈبلیو ایم سی ڈمپنگ پوائنٹ کے قریب مویشی منڈی قائم ہے۔

نشتر ٹاؤن میں منڈیاں ڈیفنس روڈ، ایل ڈی اے ایونیو 1 اور پائن ایونیو روڈ پر ہیں۔ عزیز بھٹی ٹاؤن میں برکی روڈ پیراگون سوسائٹی کے قریب مویشی منڈی لگائی گئی ہے۔ راوی ٹاؤن میں سگیاں لنک روڈ جبکہ داتا گنج بخش سگیاں روڈ پر مویشی منڈیاں قائم ہیں ۔مناواں ہسپتال شالیمار اڈا رکھ چھبیل پر مویشی منڈی کی اجازت دی گئی ہے۔