پاکستان میں چائے کا استعمال کتنا ہے؟ رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

Tea
کیپشن: Tea
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) چائے کو اگر دنیا کا پسندیدہ ترین مشروب کہا جائے تو شاید غلط نہ ہو ، دنیا کے ہر خطے میں کسی نہ کسی طرح چائے کا استعمال ضرور ہوتا ہے۔

برصغیر بالخصوص پاکستان میں چائے صبح کے ناشتے اور شام کے اوقات کے علاوہ مہمانوں کی خاطر تواضع کا لازمی حصہ ہے،اس کے علاوہ بیشتر لوگ کھانے کے بعد بھی لازمی چائے پیتے ہیں۔ 

ایسے میں گزشتہ دنوں ایک وفاقی وزیر نے مہنگائی سے ستائی عوام کو دو کے بجائے ایک پیالی چائے پینے کی نصیحت کی تو ان کے اس بیان پر عوام نے سوشل میڈیا پر شدید ملا جلا رد عمل دیا تھا۔

پاکستان میں چائے کا استعمال کتنا ہے اس حوالے سے ادارہ شماریات کی ایک رپورٹ میں ہوشربا انکشاف کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستانی جولائی2021 سے مئی 2022  تک یعنی صرف 11 ماہ کے دوران 58کروڑ 9 لاکھ ڈالرز کی چائے پی گئے۔