ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مافیا سرگرم،ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا

Lpg prices increase
کیپشن: Lpg prices increase
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: ایل پی جی مافیا سرگرم،  گزشتہ24 گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں دوسری مرتبہ اضافہ کردیا گیا، لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایل پی کی قیمت 151روپےفی کلوگرام تک پہنچ گئی۔ 

 تفصیلات کےمطابق  شہر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں  ہوشر بااضا فہ  گزشتہ24 گھنٹوں میں ایل پی جی دوسری مرتبہ پانچ روپے فی کلوگرام مہنگی ہوگی،جس  کےبعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایل پی جی151روپے فی کلوگرام تک پہنچ  گئی ۔ گھریلو سلنڈر مزید60روپے مہنگا ہوکر ایک ہزار 770روپےکاہوگیا ہے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں بھی 240روپے کااضافہ ہوگیا۔ گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران مجموعی طورپرگھریلوسلنڈر124اور کمرشل سلنڈر480 روپے اور ایل پی  جی 10روپے تک مہنگی ہوچکی ہے اور ڈیلرز کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں مزیداضافے کاعندیہ دیا جارہا ہے۔