ویب ڈیسک : ایک سو نوےلیگی رہنماؤں اور کارکنوں کےخلاف ایک اور چالان، پولیس نے مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی ، توڑ پھوڑ کیس کا چالان پراسکیوشن برانچ میں جمع کرایا ،دو اعتراضات لگا کرواپس چالان واپس کردیا۔
ویب ڈیسک : پولیس کی جانب سےمریم نواز کی نیب آفس پیشی کےموقع پر ہنگامہ آرائی،توڑپھوڑ کیس کاچالان پراسکیوشن برانچ میں جمع کرایا ،پراسیکیوشن برانچ کی جانب سےدو اعتراضات لگا کرواپس چالان واپس کردیا۔ پراسکیوشن برانچ کی جانب سے چالان پر اعتراضات میں کہا گیا ہےکہ چالان میں پولیس اہلکاروں کے بیانات کو واضح طور پر نہیں لکھا گیا ،واقعہ کی فوٹیجز کا فزانزک کروا کر رپورٹ چالان کے ساتھ لف نہیں کی گئی ۔
پراسکیوشن برانچ نےپولیس کے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ چالان سے اعتراضات دور کرکے جلد چالان دوبارہ جمع کرایا جائے ۔تھانہ چوہنگ پولیس نے 12اگست 2020 کو نیب آفس میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کیا تھا۔۔۔