رہنما مسلم لیگ (ق) مونس الٰہی نےوفاقی وزیرکاحلف اٹھالیا

 رہنما مسلم لیگ (ق) مونس الٰہی نےوفاقی وزیرکاحلف اٹھالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  رہنمامسلم لیگ (ق)مونس الٰہی نے بطور وفاقی وزیرعہدے کا حلف اٹھالیا۔چودھری  مونس الٰہی کو وزارت آبی وسائل کا قملدان سونپا گیا ہے

 تفصیلات کے مطا بق تقریب  رہنمامسلم لیگ (ق)مونس الٰہی نے بطور وفاقی وزیرعہدے کا حلف اٹھالیا ،حلف برداری کی تقریب  ایوان صدر  میں ہوئی اور صدرمملکت عارف علوی نے مونس الہٰی  سےعہدے کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری کےبعد کابینہ ڈویژن نے مونس الٰہی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق چودھری  مونس الٰہی کو وزارت آبی وسائل کا قملدان سونپا گیا ۔ خیال رہے مونس الٰہی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 69 گجرات 2 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اوروہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے بیٹے ہیں۔