ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون منسٹر نے سیلفی لینے کا ریٹ مقرر کردیا

خاتون منسٹر نے سیلفی لینے کا ریٹ مقرر کردیا
کیپشن: Selfie
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انتہا پسند جنونی ہندوؤں کی جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والی وزیر سیاحت اوشا ٹھاکر نے سیلفی لینے کے خواہش مندوں سے فی کس 100 روپے فیس وصول کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بھارت کا بنیا پن حکومتی سطح پر بھی بروئے کار۔بھارت کے صوبے مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی وزیر نے سیلفی لینے کا ریٹ مقرر کردیا۔ خاتون منسٹر نے اپنے ساتھ سیلفی کھنچوانے کی فیس 100 روپے مقرر کی  ہے۔
رپورٹ کے مطابق بی جے پی کی وزیر اوشا ٹھاکر نے روز افزوں مہنگائی اور اپنے بڑھتے اخراجات سے نمٹنے کے لئے دل چسپ حل نکالا ہے اور اپنے ساتھ سیلفی بنوانے کے خواہشمندخواتین و حضرات پر سو روپے کی فیس عائد کردی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سیلفی کھنچوانے میں ان کا وقت بھی ضائع ہوتا ہے اس لئے یہ پیسے وصول کرنا ان کا حق ہے انہوں نے سیلفی کھنچوانے کی فیس بی جے پی کے صوبائی صدر کو جمع کرانے کے لئے کہا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer