اپٹما نے ہڑتال ختم کردی، 17 روز بعد ملیں چل پڑیں

اپٹما نے ہڑتال ختم کردی، 17 روز بعد ملیں چل پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن نے 17 روز بعد ہڑتال ختم کردی، اپٹما رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں، اس لئے امید ہے کہ تمام مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومت کی معاشی اور ٹیکس پالیسیوں کے خلاف بند ملیں 17 روز بعد چل پڑیں، آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما رانا سجاد کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی بھی بہت سے مسائل ہیں جن کو حل کرنا بہت ضروری ہے۔

 اُنکا کہنا تھا کہ حکومت اور ایف بی آر کی جانب سے 31 جولائی تک معاملات کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے جس پر ملیں چلائی ہیں۔

 اُنکا کہنا تھا کہ ملیں چلنے سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کو پھر سے روزگار ملا ہے تاہم حکومت کو چاہیئے کہ وہ ٹیکس سے متعلق پالیسیوں میں تبدیلی لائے تاکہ صنعتیں چلتی رہیں اور لوگوں کو روزگار ملتا رہے۔

Sughra Afzal

Content Writer