ڈیفنس میں شہری کے گھر پر فائرنگ، فوٹیج منظرعام پر آگئی

ڈیفنس میں شہری کے گھر پر فائرنگ، فوٹیج منظرعام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری : ڈیفنس میں شہری کے گھر پر فائرنگ ، پولیس نے مقدمہ درج کرکےملزمان کی تلاش شروع کردی، فائرنگ کے واقعہ کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظرعام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں دونقاب پوش موٹرسائیکل سواروں نے شہری سجاد شاہ کے گھر پرفائرنگ کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی4242 نے حاصل کرلی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص کو موٹرسائیکل سے اتر کرشہری کے گھر پر فائرنگ کرتا ہے۔ ملزم تسلی سےفائرنگ کرکےساتھی موٹرسائیکل سوارکےہمراہ فرارہوجاتاہے۔متاثرہ شہری کا کہنا ہے اسکا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں،وہ ملزمان کوبھی نہیں جانتا۔ 

پولیس کی جانب سے نامعلوم افرادکیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔