عثمان خان: ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مردان نے امیدوار کو جرمانہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق مقررہ سائز سے بڑے بل بورڈز لگانے پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مردان نے پی کے 58 مردان سے آزاد امیدوار ذوالفقار خان کو 25 ہزار روپے جرمانہ کیا ، ڈپٹی کمشنر مردان کو جرمانہ وصول کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کرکے چالان پیش کرنیکی ہدایت کی گئی ہے ۔
امیدوار کو 16 جنوری کو نوٹس جاری کرکے 17 جنوری کو پیش ہونیکی ہدایت کی گئی تھی، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امیدوار کی طرف سے کوئی نمائندہ وضاحت کے لئے پیش نہیں ہوا، جس کے بعد یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے امیدوار کو جرمانہ کردیا۔