پاک ،ایران کشیدگی کے باوجود انتخابات 8 فروری کو  ہی ہونگے: الیکشن کمیشن

پاک ،ایران کشیدگی کے باوجود انتخابات 8 فروری کو  ہی ہونگے: الیکشن کمیشن
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ پاک ایران سرحدی کشیدگی کے باوجود اس کی تمام تر توجہ 8 فروری کو عام انتخابات کرانے پر مرکوز ہے،پاک ایران کشیدگی سے انتخابات یا ان کا شیڈول متاثر نہیں ہوگا۔

 الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنے شیڈول کے مطابق اور اعلانیہ تاریخ پر الیکشن کرانے کیلئے پرعزم ہے،الیکشن کمیشن انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے اور ایسی کوئی تجویز یا آپشن زیر غور نہیں کہ پاک ایران کشیدگی کی وجہ سے الیکشن کی تاریخ پر نظرثانی کی جا سکے، انہوں نے کہا کہ ہم معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں اور 8 فروری کو الیکشن کرانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔

  وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا بھی یہی کہنا ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے، ان کی رائے تھی کہ دونوں ملکوں کے درمیان صورتحال میں کشیدگی کم ہونا شروع ہو گئی ہے۔

 خیال رہے کہ دو روز قبل ایران نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کی سرزمین پر میزائل اور ڈرون حملے کئے تھے۔