لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پرموجود 

weather update
کیپشن: weather update
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہر اور گردونواح میں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ ،لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پرموجود  ،ایئر کوالٹی انڈیکس 216 ریکارڈ کیا گیا۔
شہر کی فضائی آلودگی میں اضافہ ، لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر براجمان،  کوٹ لکھپت 408،فدا حسین ہاؤس 400،ایچی سن کالج 373،ماڈل ٹاؤن 339،یو ایس قونصلیٹ 302،ڈی ایچ اے فیز 8 کے اطراف 302،لاہور امریکن سکول 305،ایف سی کالج 275 اور فنجا ہاؤس کے اطراف یہ شرح 269ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ 24گھنٹوں میں مطلع آبر آلود  رہنے کاامکان ۔شہر  میں موجودہ درجہ حرارت 9  سینٹی  گریڈ ریکارڈ کیا گیا،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 14 سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ، شہر میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،ہوا میں نمی کا تناسب 96 فیصد  رہنے کاامکان۔