ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تبدیلی سرکار اور سابقہ لیگی حکومت ایک پیج پر۔۔۔

تبدیلی سرکار اور سابقہ لیگی حکومت ایک پیج پر۔۔۔
کیپشن: City42 - PMLN, PTI Govt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) بلدیاتی اداروں کو  با اختیار  بنانے کی دعویدار حکومت بھی (ن) لیگ کےنقش قدم پر چل پڑی، نئےپاکستان میں بھی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور بلدیاتی اداروں کومسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کیساتھ ناروا سلوک پر سابقہ لیگی حکومت اور تبدیلی سرکار ایک پیج پر ہیں۔ پنجاب حکومت صوبائی مالیاتی ایوارڈ کی مد میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ماہوار 4 کروڑ 30 لاکھ دینے کی پابند ہے، 16 ماہ میں کارپوریشن کو پنجاب حکومت نے 68 کروڑ 80 لاکھ جاری نہیں کیے۔ نومبر 2017 سے جنوری 2019 تک ترقیاتی گرانٹ کی مد میں ایک پائی بھی موصول نہیں ہوئی۔ نومبر 2017 سے مئی 2018 تک پی ایف سی کی مد میں ترقیاتی گرانٹ ن لیگ کی حکومت نے بھی جاری نہیں کی تھی۔

جون 2018 سے اگست 2018 تک کی ترقیاتی گرانٹ نگران حکومت نےبھی جاری نہ کی، جبکہ کارپوریشن کی ستمبر ،اکتوبر، نومبر، دسمبراور جنوری کی گرانٹ نئی حکومت نے بھی جاری نہیں کی۔ شعبہ انفراسٹرکچر کےمطابق  گرانٹس نہ ملنے پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کی گلیوں، سڑکوں، سیوریج، سٹریٹ لائٹس اور فلاحی منصوبےبری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer