کار سوار خاتون گھر کی دہلیز پر لٹ گئی ،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

 کار سوار خاتون گھر کی دہلیز پر لٹ گئی ،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42َ: شہر لاہور میں دن دیہاڑے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے،نواب ٹاؤن کے علاقہ میں کار سوار خاتون گھر کی دہلیز پر لٹ گئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی42 نے حاصل کرلی ہے۔  

تفصیلات کے مطابق واردات آج دوپہر ایک بج کر 40 منٹ پر پی بلاک جوہر ٹاؤن میں پیش آئی جس کی سی سی ٹی وی سٹی42 نے حاصل کرلی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں کار سوار خاتون گھر کے سامنے نظر آتی ہیں، جو اپنے گھر کا گیٹ کھلنے کی منتظر ہوتی ہیں کہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان خاتون کو دیکھ کر رک جاتے ہیں ۔ ان 2 ملزموں میں سے ایک ملزم موٹر سائیکل پر بیٹھا رہا جبکہ دوسرے نے خاتون کو پستول دکھا کر ڈرایا دھمکایا ۔ملزم گن پوائنٹ پر خاتون سے ہینڈ بیگ چھین کر فرار ہونے میں کامیاب رہے،واردات کے دوران متاثرہ خاتون خوف کے مارے چیختی چلاتی رہی۔

دوسری جانب متاثرہ خاتون نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ نواب ٹاؤن میں جمع کرا دی ہے ۔