عثمان ڈار کے گھر پولیس کا چھاپہ، ملزم کی ماں نے اپنے کپڑے پھاڑنے کا الزام لگا دیا

عثمان ڈار کے گھر پولیس کا چھاپہ، ملزم کی ماں نے اپنے کپڑے پھاڑنے کا الزام لگا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سیالکوٹ میں عثمان ڈار کے گھر پولیس کا ایک بار پھر چھاپہ،عثمان ڈار کی والدہ  نے پولیس پر اپنے اور گھر کی دیگر خواتین کے کپڑے پھاڑ دینے کا الزام لگا دیا۔

عثمان ڈار کی والدہ  نے چیف جسٹس کو نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کی ایماء پر گھر پر حملہ کیا گیا ہے،خواجہ آصف کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے روکنا چاہتا ہے، گھر پر بلڈوزر بھی چڑھا دو تب بھی الیکشن لڑنے سے باز نہیں آؤں گی، پولیس نے3 بار گھر پر حملہ کیا ہے، ڈی پی او  پرسنل ہو کر ہمارے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔

دوسری جانب پنجاب پولیس نے عمر ڈار کی والدہ پر تشدد کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھاپہ مطلوب شخص عثمان ڈار کی گرفتاری کیلئے مارا گیا لیکن خاندان اس پر سیاست کر رہا ہے۔