اقلیتوں کا مودی سرکار سے بڑامطالبہ

Indian PM Modi
کیپشن: PM Modi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اقلیتی برادری کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی اقلیتوں کے لیےمحفوظ ماحول یقینی بنائے۔ 
بھارت میں اقلیتوں کے تحفظ کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ اقلیتوں کے حقوق عالمی دن پر بھارت کی اقلیتی برادری کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ مودی سرکار اقلیتوں  کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔ ہرآنے والا دن بھارت میں موجود اقلیتوں کے لیے مشکلات کا سبب بن رہا ہے۔
بھارتی مسلم مذہبی جماعت جمیعت العلمائے ہند کے سیکرٹری جنرل نیاز فاروقی کی جانب سےکہا کیا گیا کہ ہندوستان میں بہت سی اقلیت مخالف طاقتیں کی وجہ سے مذہبی اقلیتوں کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہندوانتہا پسندوں کی وجہ سے دھمکیاں دینا اور جرائم میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے کئی مسائل جنم لے رہے ہیں۔
آل انڈیا کیتھولک یونین کے نائب صدر الیاس واز نے بھی اقلیتوں کے مسائل پر بات کرتے ہوئے مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ چند شرپسند عناصر اقتدار کی خاطر بھارت کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انھوں نے مودی سرکار سے شرپسند عناصر کو کنٹرول کرنے اور اقلیتوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
ہیومن رائٹس واچ کی فروری 2021 کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے دور حکومت میں سرکاری اداروں میں بھی تعصبات جنم لے رہے ہیں جس کا مقصد بھارت میں موجود مذہبی اقلیتوں کو قتل کرنا، دھمکیاں دینا اور حراساں کرنا وغیرہ شامل ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer