عمرہ زائرین کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری

Umrah
کیپشن: Umrah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے کورونا پابندیوں میں مزید نرمی  کرتے ہوئے بچوں کو بھی عمرے کی اجازت دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کورونا پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو بھی عمرے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا، کورونا پابندیوں سے متعلق نئی ہدایت کے تحت اب 12 سال سے زیادہ عمر کا کوئی بھی شخص مسجد الحرام میں داخل ہونے اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا اجازت نامہ لے سکتا ہے تاہم اس کے لیے عازمین کو کچھ طریقہ کار پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

سعودی عرب پہنچنے سے پہلے قدوم پلیٹ فارم پر کورونا ویکسینیشن مکمل ہونے کا ثبوت رجسٹر کرانا ہوگا جس کے بعد ہی مملکت میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی، بعد ازاں توکلنا اور اعتمرنا ایپس پر بھی رجسٹر ہونا ہوگا۔