فیروز پور روڈ(زین مدنی)اداکارہ میرا دوبار ہ تھیٹر ڈراما کرنے کو تیار ہوگئیں ہیں ۔اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ ایک معروف سٹیج پرڈیوسر کے ساتھ میرا کی تھیٹر ڈراما میں کام کرنے کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے اور امید متوقع ہے کہ جلد ہی میرا دوبارہ تھیٹر ڈرامامیں کام کریں ۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرا نے بھی تھیٹر ڈرامے میں دوبارہ کام کرنے کی حامی بھردی ہے لیکن پیسوں پر معاملات طے کئے جارہیں ہیں اور میراکو اس مرتبہ فیصل آباد یاگوجرانوالہ میں ڈراما کروایا جائے گا۔ میرا نے دو ماہ قبل فیصل آباد اور ملتان کے تھیٹر میں ڈرامے میں کام کیا تھا لیکن ایک ہفتے بعد انہوں نے ڈراما چھوڑ دیا تھااور اب میرا اپنے معاشی حالات کا بہانہ بنا کر دوبارہ تھیٹر پر واپس ا ٓرہی ہیں.
دوسری جانب پاکستانی اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ سینئر اداکار جونیئرفنکاروں کیلئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیںپاکستانی عوام مشکلات کا شکار ہے انکو تفر ےح اور ہنسی مذاق کے مواقعے فراہم کر نا بھی صدقہ جاریہ ہے ، زیادہ تر کامیڈی رول اداکئے ہیں جو کہ بہت مشکل ہوتے ہیں،کیونکہ کامیڈی میں لوگوں کو ہنسانا اور ان کو ذہنی تفریح فراہم کرنا مقصد ہوتا ہے اور اسی وجہ سے مجھے کامیڈی اداکاری کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
شری انصاری نے کہا کہ کہ میں نے کامیڈی کے علاوہ بھی ایسے سنجیدہ کردار ادا کئے ہیں جنہوں نے لوگوں کی آنکھوں میں آنسو بھی لائے مگر مجھے رونے کی بجائے ہنستے ہوئے چہرے اچھے لگتے ہیں۔