ہاکی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد ٹیم انتظامیہ کےاستعفے آنا شروع

ہاکی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد ٹیم انتظامیہ کےاستعفے آنا شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) ہاکی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد ٹیم انتظامیہ کےاستعفے آنا شروع ہوگئے، ہیڈ کوچ اور منیجر کے بعد معاون کوچز بھی مستعفی ہوگئے۔

ہاکی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بد ترین کارکردگی کے بعد کوچ ریحان بٹ اور دانش کلیم نے بھی اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحان بٹ اور دانش کلیم کا کہنا تھا کہ ہاکی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شکست پر افسوس ہے اسی لیےاپنے اپنےعہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔

سابق اولمپیئن دانش کلیم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی کی بین الاقوامی سطح پر بحالی کے لئے سخت اقدامات اٹھانا ہوں گے، قومی ہاکی ٹیم کے منیجر اور ہیڈ کوچ پہلے ہی اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہوچکے ہیں۔  تاہم قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکین ابھی تک اس معاملے پر خاموش ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer