(عمران یونس) جانوروں کی آلائشوں سے مضرصحت تیل کی تیاری روکنے کیلئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے سیکرٹری لائیوسٹاک کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق جانوروں کی الائشوں سے مضرصحت تیل کی تیاری کے معاملے پر پنجاب فوڈاتھارٹی نے محکمہ لائیو سٹاک سے رابطہ کیا، ڈی جی فوڈاتھارٹی نے سیکرٹری لائیو سٹاک کوخط لیکھ دیا۔
خط میں جانوروں کی الائشیں بھٹیوں میں ضائع کرنے کی درخواست کی، میٹ کمپنیوں، سلاٹرز ہاؤسز میں الائشیں ضائع کی جائیں۔ الائشیں مارکیٹ میں بیچنے کے بجائے بائیوڈیزل کمپنیوں کودی جائیں۔