سٹی 42: امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر اور قونصل جنرل پشاور ٹام ایکرٹ نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے ملاقات کی۔
امریکی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق ملاقات پی ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی، جس میں خیبرپختونخوا کے پارلیمانی رہنما بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران امریکی ترجیحات اور اہم معدنیات، توانائی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق فریقین نے اس شراکت داری کو مشترکہ اہداف اور علاقائی استحکام کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔