عابد چودھری:باغبانپورہ کے علاقے اقبال نگر بازار میں معمولی لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس پر ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس کیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم سمیت چار نامزد ملزمان عامر، حنان، عمر اور خضر کو گرفتار کر لیا، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ایس پی کینٹ انویسٹی گیشنز راحیلہ اقبال کے مطابق واقعے کی وجہ عناد کچھ دیر قبل بچوں کے درمیان ہونے والا لڑائی جھگڑا ہے۔
متاثرہ شہری عمران کی مدعیت میں ایک نامزد ملزم اور تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔