سٹی42:میاں محمد دین کالونی کی گلی نمبر 7 میں گزشتہ تین روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، جس کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
شہریوں کے مطابق گلی نمبر 7 کا ٹرانسفارمر خراب ہونے کے بعد سے بجلی بند ہے۔ لیسکو اہلکار متعدد بار موقع پر آتے ہیں، تاہم تاحال ٹرانسفارمر کی مرمت نہیں کی جا سکی۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ لیسکو اہلکار ٹرانسفارمر کی مرمت کے لیے کرین دستیاب نہ ہونے کا عذر پیش کر رہے ہیں۔ شہریوں کے مطابق وہ متعدد بار شکایات درج کروا چکے ہیں لیکن ابھی تک مسئلہ حل نہیں ہوا۔
متاثرہ شہریوں نے لیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسفارمر کی فوری مرمت کرکے بجلی بحال کی جائے، تاکہ انہیں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔