ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت کا اعلان

پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:   پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت کے انعقاد کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 اس حوالے سے علامہ اقبال ٹاؤن میں ڈسٹرکٹ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین کائٹ فلائنگ خواجہ ندیم سعید وائیں، صدر شیخ سلیم، لالا بلوودیگر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد عہدیداران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بسنت کا کاروبار مستقل مزاجی کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

خواجہ ندیم سعید وائیں نے کہا کہ بسنت کے موقع پر شہریوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جبکہ بچوں کی حفاظت کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پتنگ سازوں کے لائسنس دوبارہ جاری کیے جائیں گے اور ستمبر سے پنجاب میں 4 سے 5 ماہ تک پتنگ بنانے کی اجازت ہوگی۔

چیئرمین کائٹ فلائنگ نے کہا کہ اگر بسنت منانے کا اعلان کردیا گیا ہے تو پتنگ سازی یعنی مینوفیکچرنگ کی اجازت بھی دی جانی چاہیے۔

خواجہ ندیم سعید وائیں کا مزید کہنا تھا کہ بسنت آج بھی عام آدمی کا تہوار ہے اور اسے بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔