ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون  کا چھٹا سپیل،پی ڈی ایم اے کاالرٹ جاری 

مون سون  کا چھٹا سپیل،پی ڈی ایم اے کاالرٹ جاری 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر اضلاع میں مون سون بارش ریکارڈ کی گئی۔
 پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق راولپنڈی میں سب سے زیادہ 130 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی،اٹک میں 79، لاہور ایئرپورٹ پر 65، وزیر آبادمیں 50، گوجرانولہ اور جہلم میں 39 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔نارووال میں 33، منڈی بہاوالدین  میں 30، گجرات میں 19، سیالکوٹ  میں 11 اور مری میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔
 پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے،مون سون بارشوں کا چھٹا سپیل 21 اگست تک جاری رہے گا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے  پنجاب محمد سیف انور جپہ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے، شہری کچے اور بوسیدہ مکانات میں ہر گز رہائش پذیر نہ ہوں،آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں، ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔